آئین میں فوجی عدالتوں کے قیام بارے ترمیم تک جے یو آئی کیلئے ان کی حمایت مشکل ہے ، حافظ حسین احمد

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آئین میں فوجی عدالتوں کے قیام بارے ترمیم تک جے یو آئی کیلئے ان کی حمایت مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں خطبہ جمعہ کے بعد صحافیوں اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی سیشن کورٹ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی سپرمیسی سمیت تمام آئینی اور عدالتی امور کو مد نظر رکھ کر ہی ٓئینی راستہ قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئین کے تحفظ کیساتھ دہشتگردی کا خاتمہ بھی ضروری ہے ۔