معاشرے کے تمام مسائل کاحل اسلام کے اندر ہے،جماعت اسلامی ملک میں اسلام کانفاذ چاہتی ہے‘ڈاکٹرسیدوسیم اختر،

شرپسندعناصراور سیکولر ذہن رکھنے والے لوگ اسلام کو مسخ کرکے پیش کررہے ہیں‘ امیرجماعت اسلامی پنجاب کا تربیت گاہ سے خطاب

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی و امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے کہاہے کہ معاشرے کے تمام مسائل کاحل اسلام کے اندرپنہاں ہے،عرب کے اندر بھی ایک معاشرہ تھا جو ہر قسم کی برائیوں سے بھراہواتھا لیکن اسلام کے آنے کے بعد وہی معاشرہ امن کا گہوارہ بن گیا،تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ اس جیسامعاشرہ پھروجود میں نہیں آیا اسی لئے جماعت اسلامی آج بھی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام مسائل کاحل شریعت کے نفاذ میں ہے اور معاشی ترقی کی ضمانت بھی اسلام پیش کرتا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزشعبہ فہم دین جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمولانااحسان اللہ،حافظ ساجد اقبال،نوید زبیری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جماعت اسلامی پہلے دن سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکی کوشش کررہی ہے تاکہ پاکستان میں امن قائم ہونے کے ساتھ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی دوری کی وجہ سے آج ہم پستی میں گررہے ہیں اورذلت ہمارامقدربنتی جارہی ہے۔ شرپسندعناصراور سیکولر ذہن رکھنے والے لوگ دینی جماعتوں اور اسلام کو مسخ کرکے پیش کررہے ہیں۔ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ اس ملک میں امن کی فضاء قائم ہو۔اس لئے آئے روزاسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔اسلام امن اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا یقین ہے کہ جلد اس ملک میں اسلام کانظام نافذ ہوگااور ملک وقوم کودرپیش تمام مسائل حل ہونے کے ساتھ پاکستان کی فضاء میں امن قائم ہوجائے گا۔تربیت گاہ سے مولانا احسان اللہ،حافظ نوید زبیری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :