Live Updates

جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار،

مذاکرات کا اگلادور آج ہوگا، رہنماپھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے، جوڈیشل کمیشن کے مسودے پر تین نکات پرکام باقی ہے کوشش ہوگی تحفظات دور کرلیں،سینیٹر اسحاق دار ، وقت مختصر ہے تاخیر سے مسائل بڑھیں گے، مزید تاخیر ہوئی تو معاہدہ سر چڑھتا دکھائی نہیں دیتا ،شاہ محمود قریشی

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جمعہ کو مذاکرات کا دوربے نتیجہ ختم ،جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل پر فریقین کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ، مذاکرات کا اگلادور آج ( ہفتہ کو )ہوگا، رہنماپھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

مذاکراتی دور کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم سے جوڈیشل کمیشن کے آرڈیننس کے مسود ے کے علاوہ تمام معاملات پر اتفاق رائے ہوچکاہے۔ آرڈیننس کے تین نکات کے علاوہ تمام باتوں پر اتفاق ہے صرف تین نکات پر کام کرنا ابھی باقی ہے باقی مسودہ مکمل کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہم نے تمام جماعتوں سے مسودہ شیئر کیا ہماری کوشش ہوگی کہ تحریک انصاف کے تحفظات دور کرلیں ہم کل(ہفتہ کو ) پھر ملیں گے اور امید ہے کہ ہفتہ کے روز کسی نتیجے پرپہنچ جائیں گے جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ امید تھی کہ آج کی ملاقات آخری ہوگی اور کسی نتیجے پر پہنچیں گے لیکن حکومت نے جب جوڈیشل کمیشن کا مسودہ پیش کیا تو اس اطمینان بخش نہیں پایا گیا ، 19دسمبر کو جس طرح پیش رفت ہوئی تھی اس طرح کی نہیں انہوں نے آج دوبارہ بٹھیں گے ہم سوچ رہے تھے حتمی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے لیکن ہماری توقعات پوری نہیں ہوئیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ اقدامات کئے جن کا اعتراف کرتے ہیں امید ہے کہ حکومت خیر سگالی کے جذبے سے آگے بڑھے گی ہم کل پھر نیک نیتی سے ملیں گے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے وقت مختصر ہے ہمیں معاملات کو حتمی نتیجے تک پہنچانا ہے ہمارے پاس وقت کم ہے مزید تاخری ہوئی تومعاہدہ سر چڑھتا دکھائی نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح فراخدلی کا مظاہرہ کیا اس طرح حکومت نے مظاہرہ نہیں کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات