مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

گرفتار کرنے کی صورت میں شدید مزاحمت کی جائے گی‘ ترجمان لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:21

مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ترجمان لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن محمد احتشام نے کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ اگر عبدالعزیز کو گرفتار کیا گیا تو شدید مزاحمت ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سول جج اسلام آباد ثاقب جاوید کی جانب سے تھانہ آبپارہ پولیس کو مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری موصول ہونے کے بعد ترجمان لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن احتشام کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کیخلاف سخت مزاحمت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنا ہے تو پہلے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں گرفتار کیا جائے پھر عمران خان اور طاہرالقادری جن کے گرفتاری کے احکامات جاری ہوچکی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ اگر انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا تو پھر مولانا عبدالعزیز کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز لال مسجد سے فرار ہوچکے ہیں اور اسلام آباد میں ان کی تین رہائشگاہیں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :