فیصل آباد،پھانسی دینے والے جلادوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جیل وارڈنز کو پھانسی دینے کی ٹریننگ شروع

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:21

فیصل آباد،پھانسی دینے والے جلادوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جیل وارڈنز ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پھانسی دینے والے جلادوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جیل وارڈنز کو پھانسی دینے کی ٹریننگ شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو جیل ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل کے17وارڈنز کو مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے اور دیگر لوازمات کو مکمل کرنے کیلئے جیل وارڈنز کو ٹریننگ دی گئی ہے ، یہ ٹریننگ اس لئے دی گئی ہے کہ ملک بھر میں مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے جوجلاد مقرر کئے گئے تھے وہ کم تھے اور انہی گنتی کے چند جلادوں کو مختلف جیلوں میں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پھانسی سے ایک روز قبل بلایا جاتا تھا بعض اوقات اچانک جلاد کی مصروفیت یا بیمار ہونے کی وجہ سے مجرم کو پھانسی دینے کیلئے مسائل کھڑے ہوجاتے تھے اور جیل حکام کو پھانسی کے مجرموں کیلئے دوبارہ بلیک وارنٹ حاصل کرنا پڑتے تھے لہذا جیل انتظامیہ نے اپنے جیل وارڈنز کو مجرموں کو پھانسی دینے کی ٹریننگ نہ صرف شروع کردی ہے بلکہ بعض وارڈنز اپنی ٹریننگ مکمل بھی کرچکے ہیں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں جن چھ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیاتھا ان میں سے دو مجرموں کو پھانسی ڈسٹرکٹ جیل کے وارڈنز نے دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :