ایبٹ آباد‘مسافر بس کھائی میں گرگئی4افراد جاں بحق6زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:17

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ایبٹ آباد میں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری ،حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ جبری سے حویلیاں جانے والی مسافر بس بودلا کے قریب کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 4مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 6زخمی ہوگئے ہیں۔لاشوں او ر زخمیوں کو حویلیاں اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں متنقل کردیا گیا ہے۔