شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے ، سات دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی،

ہلاک ہونے والوں میں 3 ازبک دہشت گردی بھی شامل امریکی جاسوس طیاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی ، کنڈ میں پنجابی طالبان قاری عمران کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:17

شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے ، سات دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی،

شوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی طیاروں کے ڈرون حملوں میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، امریکی ڈرون طیاروں نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالہ وزیرستان کے علاقوں کنڈ اور شوال میں کارروائی کی اور پنجابی طالبان قاری عمران کے مرکز کو نشانہ بنایا ، ان حملوں کے نتیجے میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق امریکی ڈرون حملے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دو سرحدی علاقوں میں کئے گئے جن میں کنڈ میں پنجابی طالبان کمانڈر قاری عمران کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ دوسرا میزائل حملہ شوال کے علاقے منگروٹی میں کیا گیا۔ اس حملے میں تین دہشت گرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کا تعلق ازبکستان سے ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی سطح پر پروازوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا