شکرگڑھ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ‘ جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:16

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) شکرگڑھ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ‘ جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تین بجے کے قریب پیش آیا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ چناب رینجرز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔واضح رہے کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار ورکنگ باوٴنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور کچھ وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دشمن فوج نے اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :