سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس : مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، تھانہ آبپارہ کو فوری گرفتاری کا حکم

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:11

سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس : مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) سول جج ثاقب جواد نے سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس میں مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ آبپارہ کو فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے سول ہنگامہ آرائی کیس میں ایف آئی آر 569 درج کرائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سول جج اسلام آباد ثاقب جواد کی عدالت میں اسلام آباد پولیس نے چالان پیش کیا اور ساتھ ہی آبپارہ پولیس نے درخواست بھی کی کہ مولانا عبدالعزیز لال مسجد میں ا کثر چکر لگاتے ہیں لیکن وہ لال مسجد کے خطیب نہیں ہیں بلکہ ماضی میں خطیب رہے اور یہ چیز شیڈول میں بھی موجود ہے اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او خالد اعوان کی جانب سے درخواست پیش کی گئی جس پر سول جج ثاقب جواد نے مولانا عبدالعزیز کے سول سوسائٹی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔