سینیٹر طاہر مشہدی کا کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری پر احتجاج

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سینیٹر طاہر مشہدی نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس گرفتار کرکے بھتہ لیتی ہے اور پھر کارکنوں کو رہا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس ایسے اقدامات سے گریز کرے اور ایم کیو ایم کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔ کراچی پولیس کراچی میں امن قائم کرنے کی بجائے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔ ہم اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔