یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10سے 17روپے کمی کا امکان

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:58

یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10سے 17روپے کمی کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10سے 17روپے کمی کا امکان ہے۔ اوگرا حتمی سمری 29 دسمبر کو وزارت پٹرولیم کو بھیجے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یکم جنوری سے ہائی اوکٹین 17 پٹرول ‘ 5.90 ڈیزل ‘ 11 لائٹ ڈیزل ‘ 12 اور مٹی کا تیل 13.50 روپے فی لیٹر سستا ہوگا نئی قیمتوں سے متعلق اوگرا اپنی حتمی سمری 20 دسمبر کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا اور وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔