عاشقان مصطفی ﷺکسی دہشت گرد ی ، خو ف و ہراس سے ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیں،حسین لاکھانی،

میلا د النبی ﷺسے متعلق سنی تنظیمات کا اجلاس (آج )النساء کلب گلشن اقبال میں ہو گا

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ غلامان مصطفی کسی دہشت گرد ی ،بد امنی ،خو ف و ہراس سے ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیں نبی کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا ۔سال ہائے گذشتہ کی طرح ا س سال بھی جما عت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام 12 ربیع الاوّل جشن عید میلادالنبی کے مرکزی جلوس )نیومیمن مسجد بو لٹن مارکیٹ،ایم اے جناح روڈ) اور جلسہ عید میلاد النبی ا(نشتر پارک ) کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے عید میلاد النبی امنانے والی کراچی کی تمام سنّی تنظیمات ،فلا حی ادارے، سکا وٴٹس ، مدارس اہلسنّت ،انجمنوں کا مشترکہ اجلاس ( آج) اتوار28 دسمبردوپہر 2 بجے النساء کلب گلشن چورنگی ،گلشن اقبال میں ہو گا جس میں مو جو دہ حالات کی تنا ظر میں شر کا ء کی تجا و یزکی رو شنی میں مشتر کہ لائحہ عمل تر تیب دیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

نیز پیر 29 دسمبر،کچھی میمن جما عت خانہ نزد دفتر جما عت اہلسنّت کراچی میں عید میلا د النبی ا مرکزی جلو س و جلسہ اور مرکزی میلا د مصطفی کانفرنس کے انتظامات سے متعلق پریس بریفنگ، 31دسمبردوپہر کیما ڑی سے لانچوں کی میلا د ریلی نکالی جائے گی ، حسین لاکھانی نے کہا کہ کراچی الیکڑک ایام میلا د النبیا میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ، اس سلسلے میں کراچی میٹرو پو لیٹن کارپو ریشن،ضلعی، ٹاؤنز انتظامیہ صفائی ستھرائی کے انتظامات اورممکنہ سہولیات کی فراہمی میں تعاون کریں،نیز سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس ، لا ء انفورسمنٹ کے ادارے میلاد شریف کے اجتماعا ت کو فل پر و ف سیکو رٹی فراہم کر یں۔

متعلقہ عنوان :