سنی اتحاد کو نسل کے زیر اہتمام ملک گیر ”یو م مذمت طالبان “ منایا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) سنی اتحاد کو نسل کے زیر اہتمام ملک گیر ”یو م مذمت طالبان “ منایا گیا اور علمائے اہل سنت نے طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد کے خلاف خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور طالبان کے خلاف قرارداد یں منظور کی گئیں ۔ اس سلسلہ میں سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے متعلقہ اداروں کو فنڈز فراہم کئے جائیں اور مو زوں افراد کو انسداد دہشت گردی کے اداروں میں ذمہ داریاں سونپی جائیں حکو مت دہشت گردو ں کے حامیو ں کے نام قوم کے سامنے پیش کرے ۔

حکمران پھانسیو ں کے معاملے میں بیرونی دباوٴ کو خاطر میں نہ لائیں ۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاور ماضی کی غلطیو ں کو سدھارنے کا بہترین مو قع ہے ۔ سنی اتحاد کو نسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبو ب صدیقی نے کراچی میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طالبان کی حمایت کرنے والے بھی دہشت گرد ہیں ۔ معصو م بچوں کے قاتل رحم اور رعایت کے مستحق نہیں ۔ سید جواد الحسن کاظمی نے چکوال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانو ں نے دہشت گردی کے معاملے میں یو ٹرن لیا تو قوم معاف نہیں کرے گی ۔

یو م مذمت طالبان کے مو قع پر منڈی بہاوٴ الدین میں صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ، سمندری میں مفتی محمد سعید رضوی ، لاہو ر میں مفتی محمد حسیب قادری ، چھانگا مانگا میں ارشد مصطفائی ، گو جرانوالہ میں مو لانا محمد اکبر نقشبندی ، کو ئٹہ میں مو لانا وزیر القادری ، پشاور میں مفتی فضل جمیل ، گجرات میں صاحبزادہ مطلو ب رضا نے اجتماعات سے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :