Live Updates

تحریک انصاف پنجاب ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام ڈیوس روڈ مقامی ہوٹل میں سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس سے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید، ڈاکٹر عاطف الدین،مراد راس،نعیم میر اور جنرل ( ر) زاہد مبشر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،سانحہ پشاور کے شہداء نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ، پورے ملک میں تعلیمی نصاب یکساں رائج کیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، ملک میں امن کے قیام کے لئے تحریک انصاف اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ، مقررین نے کہا کہ سانحہ پشاور کے موقع پر پوری قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے ، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی انشاء اللہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیوں سے ملک امن کا گہوارہ بنے گاہمار ا مذہب امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے سفاک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں سانحہ پشاور نے قوم کے دلوں پر گہرا زخم لگایا ہے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے فوج اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر کھڑا کر دیا ہے ، آخر میں سانحہ پشاور کے شہداء کی درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ، شبیر سیال، رخسانہ نوید، نوشین حامد معراج، ثوبیہ کمال، سعد بن اعظم، پروفیسر فرحت بیگ، شاہد سلیم مغل، ولید اقبال، وقار خان، احمد وسیم، عقیل صدیقی، جاوید اکرام ٹونی، ملک نسیم اکبر، رانا اختر حسین، خواجہ ذیشان، ام البنین، نسیم زہرہ ، تنزیلہ عمران ، لبنیٰ ملک، امین ذکی ، ملک محمد یونس، فاروق خان، جنید رزاق، راجا شبیر سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان موجود تھے ،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات