امت مسلمہ نبی کریم ﷺ کی شخصیت کو مینارِنور بنالے تو نہ صرف پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکتا ہے، مولانا بشیر فاروق قادری

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے ربیع الاوّل شریف کی آمد پر پوری پاکستانی قوم سمیت عالمِ اسلام کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس مقدّس مہینے کا تقاضہ ہے کہ ہم درود و سلام کے ذریعے اپنے پیارے نبی ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کریں اور اس مہینے کی فضیلت کو مدّنظر رکھتے ہوئے اپنی شب و روز کی زیادہ سے زیادہ مصروفیات کو درود و سلام کی محافل میں صرف کریں اور اپنے اعمال کو نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز و محور ہے لہٰذا ُمتِ مسلمہّ اتحاد اسلامی کو بے مثال اور مضبوط بنانے کیلئے نبی کریم ﷺ کی شخصیت کو مینارِنور بنالے تو نہ صرف پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکتا ہے بلکہ عالم اسلام بھی دنیا میں سرخروی اور کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :