شہید بینظیر بھٹو کی 7ویں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں( آج) منائی جائے گی

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 7ویں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں( آج) منائی جائے گی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جب کے جلسہ عام بھی منعقد ہو گا جس کے لیے کیے گئے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

شہید محترمہ بینظیربھٹو کی ساتویں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی جارہی ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی یہاں جلسہ عام منعقد ہو گا جس کے لیے اسٹیج تیار کر دیا گیا ہے جبکہ کارکنان کو قالینوں پر بٹھانے کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے ملک بھر سے آنے والے قافلوں کے لیے ضلع بھر میں پارٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جب کے گڑھی خدا بخش بھٹو میں بھی میڈیکل اورپانی کی سبیلوں کے کیمپ لگائے گئے ہیں برسی کی تقریب 27 دسمبر کو صبح قرآن خوانی سے شروع ہو گی جو کے شام چھ بجے تک ا ختتام پذیر ہو گی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی خدشات کے باعث اس سال 7 ہزار پولیس اہلکار مقرر کیے جانے کے ساتھ ساتھ رینجرز سے بھی مدد لی جائے گی جب کے ضلع بھر میں دو سو بیس چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر ایک بار پھر کارکنان کا جمع غفیر گڑھی خدا بخش کا رخ کرے گا جن کے لیے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :