تھر میں بچوں کی اموات پرحکومتی غفلت کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی سجاول میں جامع مسجد چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سندہ میں تھرکے بچوں کی بے تحاشہ اموات پرحکومتی غفلت کے خلاف پی پی شہید بھٹو کے مرکزی رہنمایونس بھان کی قیادت میں سجاول میں جامع مسجد چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہرکے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پبلک پارک پہنچی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران عیاشی میں مصروف ہیں اور تھر کے غریب بچے بھوک اور بیماری سے جاں بحق ہورہے ہیں ،پی پی کے شہداء کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ،سندہ کو یرغمال بناکر رکھ دیا گیاہے ،انہوں نے کہاکہ پی پی کے نام پر غاصب ٹولے نے سرکاری خزانے کو کنگال کردیاہے کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوام بدحال ہے ،کاشتکاروں کو فصلوں کی قیمتیں نہیں دی جارہی ہیں،کرپٹ ترین حکومت نے سرمائیدارانہ نظام کا تحفظ شروع کردیاہے ،پی پی ش بھ اصل پیپلز پارٹی ہے ،فاطمہ اور مرتضیٰ جونئیر بھٹو خاندان کے وارث ہیں اور وہی اس ملک کی عوام کو ان غاصبوں سے نجات دلائیں گے ،انہوں نے تھرمیں خوراک اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :