سجاول میں ربیع الاول کی آمد کے ساتھ جشن ولادت رسول پاک ﷺ کو منانے کی تیاریاں جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سجاول میں ربیع الاول کی آمد کے ساتھ جشن ولادت رسول پاک ﷺ کو منانے کی تیاریاں جاری ہیں ،شہرمیں سبز پرچم لہرادئے گئے ہیں ،جبکہ ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں ، تاہم سجاول میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیاگیاہے اور شہرکی تمام گلیاں اور راستے گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں سے بھرے پڑے ہیں، شہرکے مین راستے پر گاڑیوں کجا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیاہے ،ٹاؤن کمیٹی سجاول میں بد انتظامی کاسلسلہ جاری ہے ،جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے ،شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر توجہ دیکر سجاول میں صفائی کانظام درست کیاجائے ۔