پاکستان میں اب بروقت فیصلے کرنے ہوں گے،لیاری جوائنٹ سوشل ایکشن کمیٹی،

پوری قوم ایک ایجنڈے پر قائم ہے کہ دہشتگردی ختم ہونی چاہئے،لہٰذااب حکومت کو چاہئے کہ ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لیاری جوائنٹ سوشل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پیربخش بلیدی ، حاجی حسن بلوچ، نوریزخان، واحدعلی لاسی، عبداللہ بلوچ، میرزمان موندرہ، ناصرنوشاد، خلیل بلوچ، حاجی ابراہیم انگاریہ، دوست محمدلاسی، محمدایوب، صمدبلوچ، محمدرمضان واہورہ، خمیسہ خان، کیپٹن اسلم، واحدشیخ ودیگر نے کہاہے کہ حکومت کے موجودہ اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستان میں اب بروقت فیصلے کرنے ہوں گے، لیاری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری قوم ایک ایجنڈے پر قائم ہے کہ دہشتگردی ختم ہونی چاہئے،لہٰذااب حکومت کو چاہئے کہ ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے اور دہشتگردوں کو ختم کرکے دم لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پوری دنیاکی نظریں پاک افواج کی جانب لگی ہیں، سیاستدان، بیوروکریٹس، ادارے اور عوام تمام کے تمام پاک فوج کے ساتھ غیرمشروط تعاون کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :