کراچی،انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دباوٴ کا شکار ،

ڈالر ایک بار پھر 101 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ دباوٴ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے ڈالر ایک بار پھر روپے کی قدر کو گراتے ہوئے101 روپے کی سطح کے قریب جا پہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 25 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.60 روپے سے بڑھ کر 100.85 روپے اور قیمت فروخت 100.65 روپے سے بڑھ کر 100.90 روپے ہوگئی اس طرح 25 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 100.45 روپے سے بڑھ کر 100.70 روپے اور قیمت فروخت 100.65 روپے سے بڑھ کر 100.90 روپے پر جاپہنچا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کے رو ز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 122 روپے سے بڑھ کر 122.50 روپے اور قیمت فروخت 122.25 روپے سے بڑھ کر 122.75 روپے ہوگئی جبکہ 1 روپے کا نمایاں اضافے سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 155.50 روپے سے بڑھ کر156.50 روپے اور قیمت فروخت 155.75 روپے سے بڑھ 156.75 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعود ی ریال کی قدر میں بالترتیب 10,10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.55 روپے سے بڑھ کر 27.65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.85 روپے سے بڑھ کر 26.95 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :