کراچی،سوئی سدرن کمپنی کی سی این جی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی ،

اتوار کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:43

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سوئی سدرن کمپنی نے صوبے میں سی این جی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے اتوار کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل ایس ایس جی سی حکام نے سندھ بھر میں اتوار کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی این جی ڈیلرز اور ٹرانسپورٹرز کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے اتوار کو سی این جی کی بندش کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے بار بار شیڈول میں تبدیلی کرنے پر عوام نے ایس ایس جی سی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اچانک سی این جی اسٹیشنزبند اور کھولنے کے فیصلے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں اور لوگ گاڑیوں میں سی این جی بھروانے کی فکر میں ہی رہتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی حکام سی این جی کی بندش کے دورانیئے میں کمی کریں اور صوبے بھر میں شیڈول کے مطابق ہی گیس بندش پر عملدرآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :