کراچی،بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں آج تعطیل کا اعلان

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں 27 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ فہیم احمد صدیقی کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ سمیت صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں 27 دسمبر کو تعطیل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :