کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 11 ملزمان گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ لیاری کلاکوٹ میں رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ اور دستی بم حملے کئے۔ رینجرز کی جوابی کاروائی پر ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس نے مزید نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، گرفتار افراد کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقا م پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کورنگی میں رینجر نے ٹارگٹڈ کاورائی کرتے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسلحہ برآًمد کرلیا ہے ۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ۔شارع نورجہاں پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے دہشت گرد شاہین محسود کوگرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا، پولیس نے دعوی کیا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ ڈاکس پولیس نے فشری اور مچھر کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش دانش، حبیب اور ساجد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :