اسلام کا صحیح فہم صرف قرآن کو محمد سے اور محمد کو قرآن سے سمجھاجائے بصورت دیگر انسان اسلام سے بھی محروم رہے گا ، دردانہ صدیقی

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)اسلام کا صحیح فہم حاصل کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے وہ یہ ہے کہ قرآن کو محمد سے اور محمد کو قرآن سے سمجھاجائے بصورت دیگر انسان اسلام سے بھی محروم رہے گا اور فہم دین سے بھی ، قرآن اور محمد چونکہ ایک ہی مشن رکھتے ہیں اسلئے ان کو سمجھنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم ان کے مشن اور مدعا کو کس حد تک سمجھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار قیمہ جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے قرآن انسٹی ٹیوٹ کیمپس 1ٹیپو سلطان روڈ کی بلڈنگ کے آدیٹوریم کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سیر ت النبی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب قیمہ رعنا فضل ، ناظمہ کراچی فرحانہ اورنگزیب، ان کی نائبین اورضلع شرقی و جنوبی کی ناظمات و نائبین بھی موجود تھیں ،دردانہ صدیقی نے کہا کہ یہ ادارہ قرآن انسٹی ٹیوٹ جس کی چھت تلے آ ج ہم یہاں بیٹھے ہیں یہ ادارہ بھی نبی کریم کے مشن کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے ، نبی کا طریقہ دعوت ، تربیت پھر اجتماعیت اور پھر اجتماعیت سے ہجر ت اور وہ زمین جسے مدینة النبی کا مقام ملا اور اس کے ذریعے اقامت صلوة اور چودہ سو سال بعد پاکستان بھی اسی نظریہ کی بنیا د پر حاصل کیا گیا لہذا خوشحال پاکستان دراصل اسلامی پاکستان ہی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے نبی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو مدینہ کی طرز پر ماڈل ریاست بنانے کی سعی و جدوجہد ہی دراصل اتباع رسو ل ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر قرآن انسٹی ٹیوٹ شاہین ضیاء کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا ۔