چترال،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 125مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:22

چترال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سرچ اینڈ سٹرائیکآپریشن کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد کی چھان بین اور ان پر کڑی نظر رکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں آپریشن کے نتیجے میں اب تک ایک سو پچیس افراد کو حراست میں لے لئے گئے جنہیں مقامی عدالتوں نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 55/109کے تحت جیل بھیجوادئیے گئے۔

سب سے ذیادہ تعداد میں گرفتاری دروش تھانے کے حدود میں عمل میں لائے گئے جہاں 66افراد کو حراست میں لئے گئے جبکہ چترال میں 41، بونی میں 18اور ارندو میں 23افراد گرفتار ہوئے۔

(جاری ہے)

چترال پولیس کے اہلکار کے مطابق ان افراد میں اکثر کی شہریت افغانستان ہے جبکہ دیگرکا تعلق ذیادہ تر مہمند، باجوڑ اور دوسرے قبائلی علاقہ جات سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے غیر مقامی افراد کو گرفتارکئے جارہے ہیں جو کہ مشکوک ہیں اور مقامی باشندے ان کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

دریں اثناء مستوج سب ڈویژن کے ایس ڈی پی او طارق کریم نے بونی اور مضافات میں اپنی نگرانی میں مشتبہ افراد کی تلاش کاکام جاری رکھا ہوا ہے تاکہ کسی سماج دشمن اور بری نیت سے آئے ہوئے بیرونی فرد کو اس علاقے کی آئیڈیل امن و امان کو خراب کرنے کا موقع نہ مل سکے۔