Live Updates

وفاقی حکومت کا سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے قاتل گرفتار نہ کرنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اعجاز چوہدری ،

سابق حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنے دور حکومت میں بے نظیر بھٹو شہیدکے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی اس سے پی پی پی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے پی ٹی آئی صدر پنجاب اعجاز چوہدری کا بے نظیر شہید کی برسی پر ردعمل ۔فوجی عدالتوں میں ملزمان کو اپیل کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے،صدر پی ٹی آئی پنجاب

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے حقیقی قاتلوں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا ،انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک حکمران رہنے والی پیپلز پارٹی اپنے دور اقتدار میں پارٹی کی شہید چئیرپرسن بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب نہیں کر سکی اس سے بڑی نا اہلی پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ دور حکومت میں کیا ہو سکتی ہے بینظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر اس کی پارٹی کے دور حکومت میں ان کے قاتلوں کا سوراخ بھی نہیں لگا سکی ، ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے، قوم کو آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کے قاتل کون ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی بینظیر بھٹو شہید کی قاتلوں کو پکڑ کر بے نقاب نہ کرنا ان کی کاردگردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے بینظیر بھٹو شہید کی قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر منظر عام پر لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے تو پھر بھی ملزمان کو آخری دفعہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے جس کا فیصلہ ایک ہفتہ کے اندر ہو جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کوجڑ سے ختم کرنے کے لئے پورے ملک میں تعلیمی نصاب کی یکسانیت ،روزگار، اور پاکستانیت کو اولین ترجیح دینی ہوگی ،سانحہ پشاور پوری قوم کے لئے تکلیف دہ اور دل خون کے آنسو رلا دینے والا سانحہ ہے ،قوم کا اتحاد مثالی ہے جو کہ اٹیم بم کی طاقت سے بھی زیادہ مضبوط ہے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اکٹھی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات