صوبائی حکومت میں شامل دوجماعتوں کی منفی پالیسی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات لٹکے ہوئے ہیں ،رشیدخان ناصر ،

اس مرتبہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی توسخت احتجاج کیاجائیگا،ترجمان آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان رشیدخان ناصر نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کوشفاف بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگراس مرتبہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی توسخت احتجاج کیاجائیگایہ بات انہوں نے جمعہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جن کاانعقاد ایک سال قبل ہواتھااوراب تیسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر31دسمبرکوانتخابات ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات ایک سال قبل سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہوئے تھے صوبائی حکومت تواس وقت انتخابات کرانے کی مخالف تھی مگراس وقت کے چیف سیکرٹری نے سپریم کورٹ میں جاکر بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی مگراب صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کاکریڈیٹ لے رہی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت میں شامل دوجماعتوں کی منفی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ ایک سال بلدیاتی انتخابات لٹکے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھی صوبائی حکومت انتظامیہ اورالیکشن کمیشن کی جانب سے جانب داری کامظاہرہ کیاگیاتھااوراب بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں توہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ اگراس مرتبہ انتخابات میں جانبداری یادھاندلی کی کوشش کی گئی توسخت احتجاج کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ 6ماہ قبل ہونے والے انتخابات میں ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ میں9کونسلروں نے ووٹ کاسٹ کئے مگربیلٹ بکس سے 10ووٹ برا?مد ہوئے جس پرہم نے شدیداحتجاج کیاہمارے احتجاج پرہمیں تحریری طورپریقین دہانی کرائی گئی کہ دوبارہ انتخابات ہونگے مگرپھرانہی دس ووٹوں کی بنیاد پرنتائج جاری کردیئے گئے جس کے تحت ایک گروپ کو5اوردوسرے کو4ووٹ ملے انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ اب ایک کونسلر وفات پاچکے ہیں جس کے بعد دونوں گروپوں کے 4,4ووٹ ہیں اورانہی 8ووٹوں کی بنیادپرانتخابات کرائے جائیں انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتخابات کو شفاف بنایاجائے اگراس مرتبہ جانب داری کامظاہرہ کیاگیاتوسخت احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابات میں غیرجانبداراورسیاسی وابستگی نہ رکھنے والا عملہ تعینات کیاجائے انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں کوئلہ کے ذخائرکے حوالے سے کاروباری معاملے کو سیاسی معاملہ بنانے سے گریز کیاجائے یہ ایک کاروباری مسئلہ ہے اس سے کاروبارتک محدود رکھاجائے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہماری کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میں پوزیشن مستحکم ہے اورہم 6میں سے 4مخصوص نشستیں جیتنے کے حوالے سے پرامیدہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل میں ہمارے اورمخالف گروپ کے 4,4ووٹ برابر ہیں یہاں بھی پوزیشن بہترہے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت پسند ہے اورجمہوری جدوجہد پریقین رکھتے ہیں اورا?ئین اورقانون کے تحت جدوجہد کررہے ہیں ہم اصول اورقائدے کی بات کرتے ہیں ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کوئٹہ کی حالت خراب کردی گئی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہرکی ترقی اورعوام کے مسائل حل کرنے میناکام ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ بلدیات کی وزارت جس جماعت کے پاس ہے اس کے وزیرہی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹرٹر مقررکرتے ہیں وہ شہرمیں ٹریفک کابھی مسئلہ حل نہیں یں کرپائے۔