لاہور، شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے11ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے11ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔ تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈپر کارروائی کر کے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد سے تجاوزات کو ختم کر وایا۔

شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے چاہ میراں بازار سے کارروائی کر کے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے اسلام پورہ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور4 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے دھرم پورہ سے کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے مو من پورہ سے لکھو ڈئیر تک تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے چوک یتیم خانہ سے بند روڈ تک تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے اقبال پارک،شیر شاہ روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے ٹھو کر نیاز بیگ،رائے ونڈ روڈ، کینال روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :