ڈیرہ مراد جمالی ،گیس پریشر میں کمی بد ستور بر قرار ،گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:05

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ڈیرہ مراد جمالی کے عوام گو ناگوں مسائل سے دو چار گیس پریشر میں کمی بد ستور بر قرار گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار اور ہسپتال میں عوام ڈاکٹر کے منتظر ہوتے ہیں۔جان بوجھ کر ڈیرہ مراد جمالی کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام جوہڑوں اورکچے تالابوں سے پانی پینے پر مجبور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ عوامی نمائندوں کی عدم توجہی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ پیدا کیا گیا ہے ۔ جس سے گھریلوں صارفین کو سخت سردی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے گیس حکام کی بے حسی کی مذمت کی ہے سوئی گیس کیاا علی حکام سمت عوام کو طفل تسلی دے رہے ہیں مگر گیس کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں تو دوسری طرف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس جدید دور میں بھی عوام جوہڑوں اورکچے تالابوں سے پانی پینے پر مجبور بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔لوگ مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہوجائیں گے ۔ڈیرہ مراد جمالی شہر کے عوام کو گیس ،صحت سڑکیں اور صاف پینے کاپانی کے علاوہ دیگر مسائل کا سامنا ہے ۔علاقے کے عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حل پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے شہرمسائلستان کا گڑھ بنتا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :