ڈی سی او لاہور کی زیر صدارت ایل پی جی گیس کی فروخت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ایل پی جی گیس کی فروخت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل پی جی کمپنیوں،ر یٹریلرز اورہو ل سیلرزکے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے تمام عہدیداروں سے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اوگرا کی مقرر کر دہ قیمتوں کے مطا بق ایل پی جی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور تمام ریٹریلرز اور ہو ل سیلرز اپنے پاس انوائس بل کا ریکارڈ مو جو د رکھیں کہ کس حساب سے انہوں نے ایل پی جی گیس خریدی ہے ۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ 24گھنٹوں کے بعد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منا فع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :