پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں728چھاپے،گرانفروشی پر1,13,400 روپے جرمانہ عائد،

03 افراد کے خلاف مقدمات درج،34 افراد گرفتار جن میں سے31 افرادکو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا‘ڈی سی او لاہور

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 728دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے81 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,13,400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

03افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر34افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے31 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :