ڈی سی او لاہور سے عوامی رکشہ یو نین کے عہدیداروں کی چےئر مین مجید غوری کی سربراہی میں ٹاؤن ہال میں ملاقات

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان سے عوامی رکشہ یو نین کے عہدیداروں نے چےئر مین مجید غوری کی سربراہی میں ٹاؤن ہال میں ملاقات کی۔رکشہ یونین کے عہدیداروں نے ڈی سی او لاہور کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے سیکرٹری آرٹی اے اور ایل ٹی سی حکام کو ہدایت کی کہ وہ دن میں ایک رکشہ والے کا ایک سے زیادہ چالان نہ کریں اور اگر کو ئی رکشہ والا پہلے دن غلطی کرے تو 250روپے اور دوسرے دن اگر غلطی دوبارہ کرے تو 300اور تیسر ے دن غلطی کر نے پر 500روپے کا جرمانہ کیا جائے۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان نے لاہور پارکنگ حکام کو ہدایت کی کہ وہ رکشہ والوں سے اڈہ پرچی فیس وصول نہ کریں۔اجلاس میں ڈی سی او لاہور نے ناقص سلنڈر بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کر نے کی ہد ایت کی۔

متعلقہ عنوان :