لاہور ہائیکورٹ ، محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ پربھرتی سابق فوجیوں کو مستقل نہ کئے جانے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ پربھرتی کئے گئے سابق فوجیوں کو مستقل نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر پولیس کانسٹیبلوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق فوجیوں کو مستقل کرنے کی سفارشات کے باوجود آئی جی پنجاب نے اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے موجودہ کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمتوں میں توسیع سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے نکاکل کر سیاسی بنیادوں پر نئے افراد کو تعینات کیا جانا واضح طور پر امتیازی سلوک اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔