اوکاڑہ میں شدید سردی کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:44

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) اوکاڑہ اور اس کے گردو نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بچے سمیت چار افراد سردی کے باعث جاں بحق ہو گئے محکمہ موسمیات نے سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں گزشتہ کئی روز سے سردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شدید سردی کے باعث نواحی قصبہ سلطان جاگیر کا رہائشی کھیتوں کو پانی لگانے والا محنت کش ابراہیم سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گیا قصبہ 14فورایل کا رہائشی اسی سالہ بابا صادق ،منڈی احمد آباد ریلوے روڈ کے قریب بھیک مانگنے والا تاج جبکہ 27والے روڈ کے رہائشی ٹیلر ماسٹر تبسم کا کم سن بیٹا مبشر سخت سردی سے ٹھٹھر کر زندگی کی بازی ہار گئے محکمہ موسمیات کے ضلعی مرکز کے ذمہ داران کے مطابق اوکاڑہ میں سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔