امیر جماعةالدعوةو دیگر رہنماؤں کا شبیر احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء )امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، محمد یحییٰ مجاہد و دیگر نے فریڈم پارٹی مقبوضہ کشمیر کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی زندگی کا بیشتر حصہ قیدوبند کی صعوبتوں میں گزرا ہے تاہم ان حالات میں بھی ان کی والدہ نے جس جرأت و استقامت سے مشکلات کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے شبیر احمد شاہ کی والدہ کی مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔