لاہور ہائیکورٹ، دریائے راوی پر ریور راوی منصوبے کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر راوی کمیشن سے چوبیس فروری کو رپورٹ طلب

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے دریائے راوی پر ریور راوی منصوبے کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر راوی کمیشن سے چوبیس فروری کو رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار احمد رافع عالم کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ دریائے راوی میں آنے والے آلودہ پانی کی روک تھام کرنے کی بجائے حکومت پنجاب نے دریا کی دونوں جانب بڑے بڑے پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ریور راوی نامی اس منصوبے سے راوی کی صفائی کے منصوبے پر کام رک چکا ہے جبکہ ایل ڈی اے ریور راوی کی تفصیلات بھی عوام سے چھپا رہا ہے جس سے پانی کی آلودگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔جس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کوریور راوی منصوبے کی تمام تفصیلات راوی کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایات کر دیا ں۔عدالت نے راوی کمیشن کو ہدائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ریور راوی منصوبے سے ماحولیات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔عدالت نے چوبیس فروری کوراوی کمیشن کو تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا.

متعلقہ عنوان :