لاہور ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئیملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس کی طرز کاامتحان لازم قرار دے دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئیملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس کی طرز کاامتحان لازم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان بار کونسل نے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے این ٹی ایس کا امتحان لازم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاء کی ڈگری لینے کے بعد صوبائی بار کونسلز پہلے ہی امیدواروں کا امتحان لیتی ہیں لہذا این ٹیس ایس کی شرط بلاجواز ہے لہذا اس شرط کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہپاکستان بار کونسل نے ملکی یونیورسٹیوں سے لاء کی ڈگری کے حامل طلبا ء پر این ٹی ایس کا امتحان لازم قرار دے دیا ہے جبکہ غیر ملکی یونیورسٹیوں سے لاء کی ڈگری کے حامل طلباء کو اس امتحان سے مستثنی قرار دیا گیا ہے جو کہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

جس پر عدالت نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئے ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس کی طرز کاامتحان لازم قرار دے دیا۔عدالت نے این ٹی ایس کی شرچ عائد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :