کلر کہار، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا آپریشن، افغان بستیوں پر چھاپے ،متعدد افراد گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:43

کلر کہار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) علاقہ ونہار میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا آپریشن، افغان بستیوں پر چھاپے، متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ کلر کہار پولیساور بوچھال کلاں پولیس نے ایلیٹ فورس کی نفری کے ساتھ میانی بوچھال اور نواحی علاقوں میں افغان بستیوں پر چھاپے مارے اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اس موقع پر SHOتھانہ کلر کہار اور انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں علی اکبر نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد کو دیوار سے لگانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے حکومت کی ہدایت کے مطابق اب علاقے میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کو نکال باہر کیا جائے گا اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں اور امن و امان کے لئے پولیس سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :