سکھر میں بند سکول نہ کھولنے کیخلاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال،احتجاج ،نعرے بازی

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:40

سکھر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سندھ کے دیگر شہروں سمیت سکھر میں بند اسکول نا کھولنے کے خلاف جئے سندھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتالی کیمپ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

علامتی بھوک ہٹرتالی کیمپ اور احتجاج کی قیادت ضلعی رہنماؤں ثناء اللہ منگی ، شہزادو ، امان اللہ بروہی و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر سمیت سندھ بھر میں سینکڑوں اسکول بند ہیں اور ان اسکولوں میں وڈیروں کی اوطاقتیں بن چکی ہیں تاہم محکمہ تعلیم اور وزیر تعلیم اس جانب توجہ دینے کے لئے تیارہی نہیں ہیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت سندھ کے مستقبل کے معماروں کو تعلیم سے دور رکھ کر سندھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، جو ہم کسی صورت ہونے نہیں دینگے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر بالا حکام سندھ سمیت سکھر کے بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور تعلیمی سرگرمیاں شروع کر نے کیلئے موئثراقدام کریں ۔

متعلقہ عنوان :