نارووال درمان روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے بس الٹنے سے بیس مسافر زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:46

نارووال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) درمان روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے بس الٹنے سے بیس مسافر زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ لیسر سے گوجرانوالہ جانے والی مسافر بس درمان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بیس مسافر زخمی ہو گئے جن میں پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

زخمی مسافرں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔