گیس کی طلب و رسد کے بڑھتے فرق کے باعث سوئی نادرن کمپنی نے بھی نظام کے بیٹھ جانے کی گھنٹی بجادی

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:43

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) موسم سرما کی شدت بڑھنے میں اضافے کے بعد گیس کی طلب و رسد کے بڑھتے فرق کے باعث سوئی نادرن کمپنی نے بھی نظام کے بیٹھ جانے کی گھنٹی بجادی۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کی خرابی دور نہ کئے جانے کے باعث پہلے ہی 240ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کے سبب گیس کی طلب و رسد کا فرق تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی بچی کھچی ترسیل بھی معطل کئے جانے کے باوجود گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی جاری رکھنا محال ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :