مظفر آباد،محافل میلادالنبیﷺ کاانعقادشروع،فضائیں درودوسلام سے گونجنے لگیں

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)مرکزی سیرت کمیٹی کی مجلس مشاورت کے رکن ہومیوڈاکٹر محمدرفیق چغتائی کے گھر طارق آباد میں الحسان نعت اکیڈمی کے اشتراک سے خواتین کی عظیم الشان محفل میلادالنبی کاانعقاد، کثیرتعدادمیں طالبات اورخواتین نے شرکت کی ۔محفل میلادالنبی کے موقع پر محترمہ ثروت ،محترمہ نصرت دلشاددرانی،محترمہ سائرہ چشتی،گلشن ارشاد،کرن رفیق سمیت دیگرنے بطورخاص شرکت کی۔

ثناء خواں طالبات نے انتہائی خوبصورتی سے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ ثروت نصرت دلشاددرانی ودیگرمقررین نے کہاکہ حضورسرورکائینات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ستودہ صفات کاذکر اللہ رب العالمین نے بلندکرنے کاذمہ خود لے رکھاہے۔

(جاری ہے)

آپﷺ کے لئے آنے والاہرلمحہ پہلے سے بڑھ کرہے۔ہرگزرتالمحہ حضوراکرم کی مدح سرائی میں اضافہ ہی ہورہاہے۔

اس موقع پرالحسان نعت اکیڈمی کے پرنسپل حافظ القاری محمدخالدمصطفائی نے بھی بارگاہ رسالت ﷺ میں اپنی عقیدت ومحبت کا اظہارکیااور نعت پاک پیش کرکے محفل پر وجدطاری کردیا۔خالدمصطفائی نے اپنی گفتگومیں کہاکہ حضور سرورکائنات ﷺ کی محبت ایمان کی پہلی شرط ہے ۔عصرحاضرمیں امت امسلمہ حضور سرورکائنات ﷺ کی محبت وعقیدت سے جڑجائے دنیاوآخرت کی کامرانی ان کامقدربنادی جائیگی۔دریں اثناء لوہرطارق آبادمیں محمدامجدقادری کے گھر محفل میلادالنبیﷺ کا انعقادکیاگیا،محفل میں معروف نعت خواں محمدیونس کیانی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔