بینظیر بھٹوشہید کی طویل جدوجہد سے ملک کو جمہوریت نصیب ہوئی، میاں عبدالوحید

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:32

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے کہا پیپلز پارٹی جمہوریت کی کسٹوڈین ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طویل جہد جہد کے بعد ملک کو جمہوریت نصیب ہوئی ہے۔ جمہوریت کو بچانے کے لئے پارٹی سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے ناکامی سے دوچار کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے خلاف جتنی طاقت کا استعمال ہوا ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ہم نے سیاہ آمریتوں کا سامنا کیا ہے لیکن عوام کے اقتدار کے لئے کوئی سودے بازی نہیں کی ہے۔

جمہوریت انسانیت کی فلاح کے لئے موجودہ دور میں بہترین راستہ ہے جمہوریت انسانوں کی آزادیوں اور بنیادی حقوق کی فراہمی کی علمبردار ہے۔آمروں نے ہر دور میں ملک کو توڑا ہے ملک کو دہشت گردی منشیات جرائم کی دلدل میں پھنسا کر بھاگنے کو نجات سمجھی لیکن سیاستدانوں نے زخموں سے چور ملک کی زخموں پر مرہم رکھا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے دولخت پاکستان کو آئین عطا کیا اسکی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے ایٹمی پاکستان کی بنیاد رکھی ملت اسلامیہ کو متحدکرنے کے لئے اسلامی امہ کو ان کا بھولا ہوا ملت کا سبق یاد دلایا جس کی پاداش میں فوجی آمر نے ان کا عدالتی قتل کیا ان کی بہادر بیٹی سپہ سالار محترمہ بے نظیر بھٹو نے ان کے پیپلز پارٹی کے عوامی منشور اور عوام کے قتدار کے حصول تک جہد جہد جاری رکھی انکی شہادت سے پاکستان کو مضبوط جمہوریت نصیب ہوئی ہے جس دہشت گردی کو آج ختم کرنے کی بات ہورہی ہے محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس کی نشان دہی1997 میں کی تھی۔

(جاری ہے)

ہم دہشت گردی انتہاپسندی کے خلاف ہیں محترمہ بینظیر شہید کے مشن کو پارٹی سربراہ آصف علی زرداری چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرادی کی قیادت میں جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ آئین قانون کے متصادم کوئی چیز قبول نہیں کی جائے گی پارلیمنٹ عدلیہ میڈیا کی موجودگی میں ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا ہے پیپلز پارٹی ڈٹ کر اس کا مقابلہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :