شین وارن جیسا بننا چاہتا ہوں: یاسر شاہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:59

شین وارن جیسا بننا چاہتا ہوں: یاسر شاہ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء )یاسر شاہ نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں بہترین کاردگی دکھائی تھیپاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی خواہش ہے کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بہتر کاردگی دکھائیں۔ یاسر مایہ ناز آسٹریلوی سپنر شین وارن سے بہت متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے شین وارن سے متاثر ہو کر کرکٹ شروع کی، وہ میرے رول ماڈل ہیں اور میری دعا ہے کہ میرا نام ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہو۔

‘28 سالہ یاسر شاہ نے کہا کہ ’وارن نے بطور سپنر کرکٹ کو اپنے انداز اور جارحانہ باوٴلنگ کی وجہ سے بدل دیا ہے۔ میں ان کی راہ پر چلنا چاہتا ہوں اور یہ میرا خواب ہے کہ میں آسٹریلیا میں کچھ کر کے دکھاوٴں۔‘شاہ پاکستان کے 30 رکنی ابتدائی سکواڈ میں شامل ہیں اور سعید اجمل اور محمد حفیظ جیسے تجربہ کار باوٴلروں کی غیر موجودگی میں جن کے بین الاقوامی کرکٹ میں باوٴلنگ کرنے پر پابندی ہے، پاکستان کے باوٴلنگ اٹیک کی بھاری ذمہ داری ان ہی کے کاندھوں پر ہے۔