بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما میلبورن ٹیسٹ میں بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی ہمت بڑھانے آسٹریلیا پہنچ گئیں

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:55

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما میلبورن ٹیسٹ میں بھارتی بیٹسمین ویرات ..

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما میلبورن ٹیسٹ میں بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی ہمت بڑھانے آسٹریلیا پہنچ گئیں ۔بھارت اور آسٹریلیاکے در میا ن سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میلبورن میں کھیلا گیا ۔ میزبان ٹیم کینگروز کو سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرماجو ان دنوں حال ہی میں اپنی ریلیز ہونی والی فلم ”پی کے“کی کامیابی پر خوشیاں منا رہی ہیں جبکہ ان کے بوائے فرینڈ ویرات کوہلی اور ان کے ساتھی کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف پے درپے شکست پر صدمے سے دوچار ہیں۔ جس کی وجہ سیانوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو اندھیروں سے نکالنے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے آسٹریلیاجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :