سابق کپتان ڈیرن سیمی کوزخمی بیٹسمین کیمارروچ کی جگہ جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے ویسٹ انڈین اسکواڈمیں شامل

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:54

جوہانسبرگ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء )سابق کپتان ڈیرن سیمی کوزخمی بیٹسمین کیمارروچ کی جگہ جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے ویسٹ انڈین اسکواڈمیں شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ بورڈ نے بھارت کیخلاف سیریز کے دروان معاوضے کے تنازع پر بورڈ کو خط لکھنے پر ڈیوائن براوو ،کیرون پولارڈاور ڈیرن سیمی کو ٹیم باہر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بورڈ نے ڈوین براوو کو قیادت سے ہٹا کر جیسن ہولڈ کر ٹیم کا کپتان مقرر کردیا تھاتاہم جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے کیمارروچ کی جگہ ڈیرن سیمی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کیمارروش جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ 31سالہ ڈیرن سیمی اس وقت آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینزکی نمائندگی کررہے ہیں۔