سیکیورٹی فورسز کا دارالحکومت میں سرچ آپریشن،2 غیر ملکیوں سمیت 83 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 2 غیر ملکیوں سمیت 83 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی پولیس کے کمانڈوز اور رینجرز نے میراں آبادی، گولڑہ اور سبزی منڈی میں رات گئے آپریشن کیا جس کے دوران 2 غیر ملکیوں سمیت 83 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا گیا، بعض ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، گرفتار2 غیرملکیوں کے حوالے سے پولیس کی جانب سے شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :