اعلی عدلیہ کا انسداد دہشت گردی ٹرائل میں تیزی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، سینیٹر رحمن ملک

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کا انسداد دہشت گردی ٹرائل میں تیزی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے اعلی اعزاز کا اعلان کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ دنیا ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کر چکی ہے،کوئی بھی انسان سانحہ پشاور جیسی حرکت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ٹیکس چھوٹ دینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا انسداد دہشت گردی ٹرائل میں تیزی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، حکومت سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے اعلیٰ اعزاز کا اعلان کرے، انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل کیس کو بھی جلد سنا جائے۔