شہیدرانی کاقتل ملک،قوم،جمہوریت دشمن قوتوں کاعالمی ایجنڈاتھا‘وزراء حکومت

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) آزادکشمیرکے سینئروزیر،سینئرنائب صدرپی پی پی چوہدری محمدیٰسین،وزیرتعلیم کالجزومرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی محمدمطلوب انقلابی،مشیرحکومت وبانی چیئرمین پی ایس ایف پاکستان محمدالیاس چوہدری،وزیرخوراک جاویدبڈھانوی،وزیرماحولیات شازیہ اکبرنے سابق وزیراعظم،چیئرپرسن پی پی پی دخترمشرق محترمہ بے نظیربھٹو کوان کے یوم شہادت کے حوالہ سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے اورکہاہے کہ شہیدرانی کاقتل ملک،قوم،جمہوریت دشمن قوتوں کاعالمی ایجنڈاتھاہماری قائدبنیادپرست،انتہاپسنداور اسلام کانام لے کردہشت گردی کا ارتکاب کرنے والی اوراسلام کوبدنام کرنے والی قوتوں کوللکارااورجام شہادت نوش کیاانہوں نے کہاکہ شہیدبی بی نے 2007میں دہشت گردقوتوں کے عزائم کوبھاپنتے ہوئے عسکری،قومی قیادت کے ایک پلیٹ فارم پر یکجاہونے پرزوردیاتھا پھرپی پی پی کے دورحکومت میں سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی مفاہمتی نظریہ سیاست کوفروغ دیاتاکہ دہشت گردوں کاقلع قمع کیاجاسکے مگرآج سانحہ پشاورکے بعدساری قوم،قیادت پاک فوج کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوگئی ہے جوپیپلزپارٹی کی شہیدلیڈربے نظیربھٹو،شریک چیئرمین آصف علی زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو کی سوچ کاعکس ہے انہوں نے کہاکہ آج27دسمبرشہیدرانی کا7واں یوم شہادت پورے ملک میں اس سوچ کے ساتھ منایاجائے گاکہ ملک قوم کے تحفظ اوردہشت گردی کے خلاف شہادتوں کے نذرانے دینے والوں شہیدبے نظیربھٹو،سانحہ کارساز،سانحہ لیاقت باغ27 دسمبر2007،سانحہ پشاور16دسمبر2014دیگربم دھماکوں کے شہداء اورپاک فوج کے شہداء کالہورنگ لائے گادہشت گرد اپنے عزائم میں ناکام ہونگے اورملک کے اندرامن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :