آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے آغاز میں 49 دن رہ گئے، دنیا بھر کی 14ٹیمیں حصہ لیں گی

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:49

آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے آغاز میں 49 دن رہ گئے، دنیا بھر ..

سڈنی / ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے آغاز میں 49 دن رہ گئے،ورلڈ کپ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ ہوگا جس میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، بھارت نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دیکر دوسری بار عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں نظر آئینگی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے۔ مبصرین کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے پاس میزبان ہونے کی وجہ سے ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا بھی ٹائٹل کی دوڑ کی مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :